جناب کاشف اے حبیب صاحب
نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر
جناب کاشف اے حبیب صاحب پاور سیمنٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی) کے رکن ہونے کے ناطے انہوں نے اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی (پرائس واٹر ہاؤس کوپرز کی ممبر فرم) سے اپنی آرٹیکل شپ مکمل کی، جہاں انہوں نے مالیاتی، مینوفیکچرنگ اور کسٹمر کی خدمت کرنے والے متفرق شعبوں کا تجربہ حاصل کیا۔
انہیں عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ میں چار سال کے تجربے کے ساتھ ساتھ گروپ کی سیمنٹ اور فرٹیلائزر کمپنیوں میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر نو سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔