عمومی جائزہ-کمپنی پروفائل
عائشہ اسٹیل ملز عارف حبیب گروپ کمپنی کا حصہ ہے۔ عائیشہ اسٹیل ملز پاکستان کی سب سے بڑی فلیٹ رولڈ اسٹیل کی پیداوار کے لئے کی گئی نجی سرمایہ کاریوں میں سے ہے، کمپنی کی بنیاد 2005 میں رکھی گئی اور تجارتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز 2012 میں کیا گیا اور یہ فلیٹ رولڈ اسٹیل، ڈپ رولڈ کوائل اور ہاٹ ڈپ گیلوانائزڈ کوائلز کی سب سے بڑی صنعتوں میں سے ہے جو پورٹ قاسم کراچی میں واقع ہے جو کہ برآمدی مارکیٹ کے لیئے ایک موزوں جگہ ہے ۔ یہ ایک فلیٹ رولڈ اسٹیل کوائلز، ڈپ رولڈ کوائل اور ہاٹ ڈپڈ گیلوانائزڈ کوائل کا جدید ترین کمپلیکس ہے جو کہ سالانہ 700,000 میٹرک ٹن پیداوار کی صلاحیت کا حامل ہے۔
عائشہ اسٹیل ملزنجی سرمایہ کاری سے تیار کردہ ایک جدید فلیٹ رولڈ اسٹیل کی صنعت ہے جو پورٹ قاسم کراچی میں واقع ہے۔
یہ وہ واحد کولڈ رولڈ کوائل اور گیلوانائزڈ کوائل بنانے والی کمپنی ہے جو جدید ترین جاپانی، آسٹریلوی اور جرمن مشینیں سی آر سی کے لی اور جی آئی مشینوں کا استعمال بہترین معیار کی جی آئی اور سی آر سی مصنوعات بنانے کے لیئے کرتی ہے
۔عائشہ اسٹیل ملز کی مصنوعات بہترین خام مال کے طور پر آٹوموبیل،انجینئرنگ اور اپلائینس بنانے والی صنعتوں کو فروخت کی جاتی ہیں جن سے وہ عام اور بین الاقوامی مارکیٹ کے لیئے اعلی ترین کوالٹی کی مصنوعات تیار کرتے ہیں
گزشتہ مالی سال 30 جون 2023 کے مطابق
ہمارا مشن
ہمارے صارفین کو پائیدار اور ماحولیاتی طور پر ذمہ دار طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے اعلی معیار کی مصنوعات فراہم کرنا۔ ہم اپنے زمہ دارانہ پیداوار کے مقصد کی تکمیل کے لیے انسانی سرمایہ کی طاقت پر یقین رکھتے ہوئے شئیر ہولڈرز کے مستقل منافع کے ہدف کو پورا کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔اور فلیٹ اسٹیل انڈسٹری میں اولین سپلائر اور امپلائیر بننے کی کوشش کرتے ہیں۔
ہمارا نصب العین
فلیٹ اسٹیل صنعت میں عالمی رہنمائی کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں سب سے بڑا حصہ رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ پیداوار اور کھپت کی تہذیب کو فروغ دینا تاکہ صارفین ہمارے عمدہ معیار اور اعلی خدمات کے خود معترف ہوں۔
بنیادی اقدار
ASML میں ہم اپنی اقدار کے مطابق کام کرتے اور ترقی کرتے ہیں ساتھ ہی ہم معاشرے میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں اور قانون کی پابندی کرتے ہوئے اپنا کاروبار کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد معاشرے سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات میں خدمت کرنا ہے۔
تجارتی حکمت عملی
ہماری حکمت عملی اپنے مارکیٹ شیئر میں اضافہ کرتے ہوئے معیاری مصنوعات کی تیاری پر مشتمل ہے۔ہماری کمپنی شفافیت اور اخلاقی اقدار کے اعلیٰ معیار کی تعمیر پر زور دیتی ہے ۔ عائیشہ اسٹیل ملز پلانٹ اور مشینوں کی تکنیکی ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے انسانی وسائل کے سرمائے کی باقاعدہ تربیت اور ترقی پر توجہ مرکوز رکھتی ہے ۔ ہم مارکیٹ حصص میں اضافے ، مناسب لاگت اور منافع کے لحاظ ملک کی اول کمپنی بننے کے لیئے ہر عمل میں مسلسل بہتری کے لیئے کوشاں ہیں ہم بہترین عالمی قواعد مطابق عمل پیرا ہونے کے لیے درج ذیل قوانین پر سختی سے عمل پیرا ہیں
بین الاقوامی معیارات پر پورا اترنے کے لیئے ہم ذیل باتوں کی پیروی کرتے ہیں: