ڈاکٹر منیر احمد صاحب
چیف ایگزیکٹو آفیسر
ڈاکٹر منیر احمد نے 1978 میں داؤد کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی سے B.E (میٹالرجی) کی ڈگری حاصل کی، 1982 میں MS (میٹالرجی) اور اور 1985 میں انسٹی ٹیوٹ آف میٹریل سائنس، یونیورسٹی آف کنیکٹیکٹ، USA سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
ڈاکٹر منیر صاحب بتدریج اعلیٰ عہدوں پر 36 سال کا بھرپور تجربہ رکھتے ہیں۔ عائشہ اسٹیل ملز لمیٹڈ میں شامل ہونے سے پہلے، وہ پیپلز اسٹیل ملز لمیٹڈ کے ساتھ منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر منسلک تھے جہاں انہوں نے جنرل منیجر (پروجیکٹ/بی ایم آر)، جنرل منیجر (آپریشنز) اور ڈائریکٹر آپریشنز سمیت مختلف اعلیٰ عہدوں پر 15 سال خدمات انجام دیں۔ انہوں نے EPRF (ENAR پٹرولیم ریفائننگ فیسیلٹیز) کی سربراہی بھی کی۔
ڈاکٹر منیر نے جون 2009 سے جون 2014 تک ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹریز میں ممبر (انڈسٹریل پروجیکٹ) کے طور پر خدمات انجام دیں اور 2002 سے 2009 تک چیف سائنٹسٹ کے طور پر بھی کام کیا۔ ڈاکٹر منیر نے اپنی تحقیقات اور اشاعت کے ذریعے میٹلرجی اور میٹریل انجینئرنگ کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کیا اور اب تک ان کی تصانیف 45 مقالات بین الاقوامی شہرت کے جرائد اور جرنلوں میں شائع ہو چکی ہیں۔ انہیں جون 1989 میں یونی ورسٹی آف کنیکٹیکٹ، امریکہ کی طرف سے ایک وزٹنگ سائنٹسٹ کے طور پر بھی مدعو کیا گیا تاکہ وہ باریک فلم کے سپر کنڈکٹرز کے شعبے میں تحقیق کریں ۔ انہیں نیشنل سائنس فاؤنڈیشن، امریکہ کی طرف سے سرفیس ماڈیفکیشن پر ان کے تحقیقی کام میں دکھائے گئی غیر معمولی تخلیقی صلاحیت کی بنیاد پر خصوصی تخلیقی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ صرف یہئ نہیں بلکہ میٹالرجی کے شعبے میں ان کی خدمات پر حکومت پاکستان کی طرف سے ان کی خدمات کو ستارہ امتیاز کے ساتھ خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔