جناب راشد علی خان صاحب
آزاد اور نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر
جناب راشد علی صاحب نے انفارمیشن انجینئرنگ اور آپریشن ریسرچ میں گریجویشن (BS) اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز (MBA) دونوں کارنیل یونیورسٹی، ایتھیکا، نیویارک، امریکہ سے مکمل کیے ہیں۔ ان کے پاس او ای سی ڈی ممالک اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں گلوبل فنانس مینجمنٹ اور بزنس ڈویلپمنٹ کا ستائیس سال کا تجربہ ہے۔
راشد علی صاحب بینکنگ، فنانس، کنزیومر مارکیٹنگ اور سینئر ایگزیکٹو لیول پر کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ میں کثیر سطحی پیشہ ورانہ پس منظر رکھتے ہیں۔ یورپ اور سعودی عرب میں سٹی بینک کے لیے بڑے پیمانے پر کمپیوٹر سسٹمز اور ملکی ٹیلی کام نیٹ ورکس کالے نفاذ کا تجربہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان میں اسلامک بینکنگ کا کامیابی سے آغاز کیا ، انہوں نے ایک کامیاب ٹیلی کام فکسڈ لائن بزنس اور ایک ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی کی بنیاد رکھی اور دونوں کمپنیوں نے اپنی اپنی مارکیٹوں میں ایک منفرد برانڈنگ حاصل کی ہے۔