محترمہ طیبہ رشید صاحبہ

آزاد اور نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر

طیبہ رشید صاحبہ CFA، FRM فلحال فیصل بینک لمیٹڈ میں ای وی پی سرمایہ کاری بینکنگ گروپ کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ تقریباً 19 سال کے متفرق کارپوریٹ اور انوسٹمنٹ بینکنگ کے تجربے کی حامل ہیں۔ طیبہ رشید صاحبہ سٹرکچرڈ فنانسنگ، انفراسٹرکچر فنانسنگ، سکوک جاری کرنے، سنڈیکیشن، کریڈٹ تجزیہ، کیپٹل مارکیٹس، کریڈٹ رسک، اور اسلامک فنانس میں گہری مہارت رکھتی ہیں۔ وہ ایک معروف کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینکر ہیں جن کے پاس بڑے ٹکٹ کمپلیکس انفراسٹرکچر اور کارپوریٹ کلائنٹس ایڈوائزری کا غیر معمولی ٹریک ریکارڈ ہے۔ وہ کارپوریٹ اور انوسٹمنٹ بینکنگ گروپ نیشنل بینک آف پاکستان میں ایک سینئر عہدے پر کام کر چکی ہیں۔ انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بینک الفلاح سے بطور مینجمنٹ ٹرینی آفیسر کیا۔

طیبہ رشید صاحبہ نے آئی بی اے سے MBA کی ڈگری حاصل کی ہے اور CFA، FRM چارٹر ہولڈر ہیں ساتھ ہی انھوں نے کامیابی کے ساتھ اسلامک بینکنگ سرٹیفکیٹ کورس (IBCC) اور NIBAF سرٹیفیکیشن حاصل کی اور ایک اسلامی مالیاتی تربیتی پروگرام بھی مکمل کیا ہے ۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان سے JAIBP کا تجزیہ بھی رکھتی ہیں ۔ وہ ڈائریکٹرز ٹریننگ پروگرام سے مکمل چکی ہیں اور ایک مصدقہ انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر ہیں۔